ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق راجیہ سبھارکن کے بیٹے کوجہیزاورقتل معاملے میں 7 سال کی قید،فیصلہ محفوظ

سابق راجیہ سبھارکن کے بیٹے کوجہیزاورقتل معاملے میں 7 سال کی قید،فیصلہ محفوظ

Sat, 27 Jan 2018 11:29:50    S.O. News Service

غازی آباد، 26جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) غازی آباد کی ایک سیشن عدالت نے سابق راجیہ سبھا رکن نریندر کشیپ کے بیٹے ساگر کشیپ کو جہیزاور قتل کے معاملے میں سات سال قید کی سزا سنائی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج پرتھم ششی بھوشن نے ساگر پر 50 ہزار روپیہ کاجرمانہ بھی لگایا۔وہیں عدالت نے کشیپ جوڑے کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ نریندر کشیپ کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ سابق ایم پی اور اس کی بیوی کو کم سے کم سزا دی جائے۔ اس کے پیچھے بیوی کی خراب صحت کاحوالہ دیاگیا۔اس پر عدالت نے سی ایم اوسے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیصلے کو محفوظ رکھا۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایڈووکیٹ انل شرما نے بتایا کہ ساگر کو خودکشی کے لیے اکسانے سمیت اسلحہ ایکٹ کی دفعات کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 6 اپریل 2016 کو نریندر کشیپ کی بہوہمانشو کشیپ کی مشتبہ حالات میں سنجے نگرمیں واقع رہائش گاہ پر گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی، وہ بی ایس پی کے سابق درجہ حاصل وزیر ہیرالال کشیپ کی بیٹی تھی۔ اس کیس میں جہیز قتل کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران پیش کردہ ثبوت کے مطابق عدالت نے اس معاملے کو خودکشی کیلئے اکسانے والامانا۔


Share: