ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحل آن لائن کی جانب سے بینکوں کے باہر کھڑے عوام میں پینے کے پانی کی بوتلوں کی تقسیم

ساحل آن لائن کی جانب سے بینکوں کے باہر کھڑے عوام میں پینے کے پانی کی بوتلوں کی تقسیم

Mon, 14 Nov 2016 20:43:28    S.O. News Service

بھٹکل:14/نومبر (ایس او نیوز)نوٹوں کی تبدیلی ، رقم جمع کرنے اور لینے کے لئے تعلقہ کےمختلف بینکوں کے سامنے پچھلے 5-6 دنوں سے قطار میں کھڑے رہتے ہوئے سست ہورہے عوام میں آج ساحل آن لائن کی طرف سے پینے کے پانی کی بوتلوں کو تقسیم کیا گیا ۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا، سنڈیکیٹ بینک ، بھٹکل اربن بینک سمیت مختلف بینکوں کے سامنے قطار میں گھنٹوں کھڑے عوام نے بوتل ملتے ہی ایک ہی سانس میں پورا پانی ختم کرکے دوسری بوتل کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہوئے دیکھے گئے۔ عوام کے ساتھ ساتھ کئی معزز شخصیات اور بینک کے اعلیٰ افسران نے بھی متعلقہ سماجی کام کی ستائش کرتے ہوئے دیگر اداروں کے لئے ترغیب دی ۔

خبر ملی ہے کہ ساحل آن لائن کی جانب سے پانی سپلائی کرنے کےبعد  دوسرے ایک دو اداروں اور پارٹیوں کی طرف سے بھی قطاروں میں کھڑے لوگوں کو پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔


Share: