ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساگر میں گیس سلینڈر وں سے بھرا ہواٹرک الٹ گیا۔ دھماکوں سے بھڑکی آگ میں ڈرائیور ہوگیا جل کر ہلاک

ساگر میں گیس سلینڈر وں سے بھرا ہواٹرک الٹ گیا۔ دھماکوں سے بھڑکی آگ میں ڈرائیور ہوگیا جل کر ہلاک

Thu, 15 Nov 2018 11:54:52    S.O. News Service

شیموگہ 15؍نومبر(ایس او نیوز)ساگر کے مضافات میں صبح کے وقت ا یل پی جی سلینڈروں سے ایک ٹرک الٹ جانے کے بعد سلینڈر جب دھماکوں سے پھٹ گئے تو اس سے بھڑکنے والی آگ میں ٹرک کاڈرائیور زندہ جل کر ہلاک ہوگیاہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گیس سلینڈروں سے بھرا ہوا انڈین گیس کمپنی کایہ ٹرک ساگر سے کارگل کی طرف جارہاتھا۔ اس دوران میں ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیااور سڑک پر الٹ گیا۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً 20سلینڈر دھماکے سے پھٹ گئے اور آگ بھڑکنے اٹھی۔جب تک فائر بریگیڈ عملہ جائے واردات پر پہنچتا اور دھماکوں سے بھڑکی ہوئی آگ پر قابو پاتا، تب تک اپنے آپ کو بچانے میں ناکام ڈرائیور زندہ نذرآتش ہوچکا تھا۔

ساگر مضافاتی پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کرمعائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔

 


Share: