ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سب سے بڑا سوال، کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟

سب سے بڑا سوال، کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟

Wed, 28 Apr 2021 12:58:55    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍اپریل (ایس او نیوز؍سید خرم رضا) کل پھر کورونا کے نئے معاملہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئےہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 32 سو سے زیادہ رہی جو ابھی تک کی سب سے زیادہ ہے۔ لوگ جہاں علاج کےلئےپریشان اور خوفزدہ ہیں وہیں ان میں یہ بھی بے چینی ہے کہ کورونا کا یہ قہر کب رکےگا۔ اس تعلق سے آج تک پر شائع خبر کے مطابق آئی آئی ٹی کانپور کے ایک پروفیسر کا کہنا ہےکہ کورونا کا پیک یعنی شباب یہی ہے اور مئی کے پہلے ہفتہ سے نئے معاملوں میں کمی درج ہونی شروع ہو جائے گی۔

آئی آئی ٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ نئے معاملوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ چار لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اور اتر پردیش میں یہ تعداد پچاس ہزار تک پہنچ سکتی ہے لیکن ان کے برخلاف بی بی سی پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں ابھی اضافہ ہوگا اور یہ دو سے تین ہفتوں بعد اپنے شباب پر ہوگا ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد موجودہ تعداد سے دو گنا سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

اگر غور سے دیکھا جائے تو آئی آئی ٹی کے پروفیسر کی بات میں زیادہ وزن نظر آ تا ہے کیونکہ ابھی تک زیادہ تر لوگوں کو کورونا ہو چکا ہے جس کی وجہ سےاس کے مزید پھیلنے کے امکان کم ہو گئے ہیں ۔


Share: