ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سجاتا منڈل کا شبھیندوادھیکاری کو چیلنج : کسی بھی سیٹ سے انتخاب لڑنے کے لئے تیار

سجاتا منڈل کا شبھیندوادھیکاری کو چیلنج : کسی بھی سیٹ سے انتخاب لڑنے کے لئے تیار

Fri, 25 Dec 2020 20:38:41    S.O. News Service

کولکاتہ ،25 ؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ بی جے پی چھوڑ کر ٹی ایم سی میں شامل ہونے والی سجاتا منڈل نے شبھیندو ادھیکاری کو براہ راست چیلنج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شبھیندو ایک بہت بڑا لیڈر ہیں۔ میں مغربی بنگال کی 294 سیٹوں میں سے کسی ایک پر بھی انتخاب لڑنے کے لئے تیار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ انتخابات کے دوران ان کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔ اگر وہ میرا یہ چیلنج قبول نہیں کرتے ہیں تو میں سمجھ جاؤں گی کہ وہ خوفزدہ ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سجاتا منڈل نے ٹی ایم سی کا دامن تھاما ہے۔ جس کے بعد خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو طلاق دیں گے۔ سیاست کی وجہ سے ان کے 10 سالہ تعلقات میں دراڑیں پڑتی نظر آرہی ہیں۔

سومترا خان نے سجاتا منڈل کو طلاق کا نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔ دوسری طرف سجاتا منڈل مسلسل بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس پیر کو بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سجاتا منڈل نے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کی ہے۔


Share: