ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدانند گوڑا اور سدارامیا کے درمیان ٹوئٹ وار

سدانند گوڑا اور سدارامیا کے درمیان ٹوئٹ وار

Mon, 08 Apr 2019 11:18:52    S.O. News Service

بنگلورو، 8؍اپریل (ایس او نیوز) بنگلور نارتھ لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی امیدوار ،مرکزی وزیر سدانند گوڑا اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے درمیان رہائشی پتہ سے متعلق ٹوئٹ وار شروع ہوگئی ہے۔ سدارامیا نے کہا تھا کہ سدانندا گوڑا نے اپنے حلقہ میں آخر کیا کیا ہے ؟ اس پر ٹوئٹ جنگ شروع ہوگئی ہے ۔سدانند گوڑا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سدارامیاجی میرے کارنامے سے واقف کروانے کیلئے میں نے آپ سے آپ کا پتہ پوچھا تھا ۔ لیکن وہ چیز آپ کے پاس نہیں ہے ، اس لئے آپ نے پتہ نہیں بتایا ۔ آپ سیاسی طورپر حرفِ تکرار بنے ہوئے ہیں، آپ کا اتہ پتہ نہیں ہے ۔ اس پر ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا ’’سولیہ میں قیام ، پتور سے انتخابات کاسامنا کرکے وہاں سے اڈپی جاکر بنگلور آنے آپ کا کوئی پتہ بھی نہیں ہے‘‘۔ اس طرح دونوں قائدین کے درمیان پتہ سے متعلق جنگ جاری ہے۔


Share: