کاروار،14/مارچ (ایس او نیوز)جوگ کے راستے پر کمبار کولی نامی مقام پر مسافروں سے بھرا ہواایک رکشہ اس وقت پلٹی ہوگیا جب وہ سڑک کے بیچ آنے والی گائے کو ٹکر مارنے سے بچنے کی کوشش کررہا تھا۔حادثے کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بتایاجاتا ہے کہ مسافروں کو لے کر یہ رکشہ سداپور سے ماوین گنڈی کی طرف جارہا تھا۔ ہلاک ہونے والے رکشہ مسافر کا نام رامچندرا ہیگڈے بتایا جاتا ہے جو کہ ہلگیرے کا رہنے والا تھا۔ دیگر زخمی مسافروں کے نام گنپتی نائک، سوشیلا نائک، چنتن نائک، وینکٹر منا نائک، گوری چینیّااور گنپتی ہولیا نائک بتائے جاتے ہیں۔زخمیوں کو مقامی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ رکشہ ڈرائیور نرسمہا مڈیوال کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے بعد وہ موقع پر سے فرار ہوگیا ہے۔