ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سداپور: گرام پنچایت انتخابات میں بلا مقابلہ انتخاب سماجی دباؤ پر نہ ہو : ڈاکٹر ہریش کمار  

سداپور: گرام پنچایت انتخابات میں بلا مقابلہ انتخاب سماجی دباؤ پر نہ ہو : ڈاکٹر ہریش کمار  

Wed, 16 Dec 2020 20:31:23    S.O. News Service

سداپور:16؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) گرام پنچایت انتخابات کو لے کر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کےلئے ضابطہ ٔ اخلاق جاری ہے۔ تعلقہ میں دوسرے مرحلے میں 23گرام پنچایتوں کے لئے انتخابات ہورہےہیں، جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلئے جانےکی اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے جانکاری دی۔

وہ یہاں تعلقہ پنچایت بھون میں پنچایت انتخابات سے پیشتر افسران کے ساتھ میٹنگ کرنےکے بعد پریس کانفرنس میں بات کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پنچایت انتخابات میں بلا مقابلہ انتخاب کو لے کر مختلف خیالات کا اظہار کیا جارہاہے، لیکن انہیں ڈرا دھمکا کر ، اندرونی معاہدے کے ذریعے سماجی دباؤ پیدا نہیں کرنا چاہئے، اگر ایسا کرنے کی تصدیق ہوتی ہے تو کارروائی کرنا یقینی ہے۔ 

ڈی سی نے بتایا کہ بلا مقابلہ انتخاب جمہوری طریقہ کار کو اپنا کر کیا جاتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن اس تعلق سے کوئی شکایات موصول ہوتی ہیں تو ان کی جانچ کی جائے گی۔ گرام پنچایت انتخابات سیاسی پارٹیوں سے الگ کرنے کے لئے ہی ضابطہ ٔ اخلاق نافذکیا گیاہے۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کا نشان، جھنڈا یا لیڈران کی تصویروں کو فولڈر میں استعمال نہیں کیا جاسکتا،میٹنگ، ریلی وغیرہ بھی نہیں کرسکتے، گھر گھر پہنچ کر تشہیر بھی نہیں کرسکتے ۔

گرام پنچایت انتخابات میں امیدواروں کے لئے خرچ وغیرہ کی حد نہیں لگائی گئی ہےلیکن کسی حد تک خرچ کیا جارہا ہے اس پر نگاہ رکھی جائے گی، کیونکہ امیدوار کی جیت اخلاقی ہونی چاہئے۔ دھرم اور ذات کو بھی استعمال نہیں کرسکتے۔حقیقت سے دور معاملات کو لے کر بدنام نہیں کریں، اشتعال انگیز بیانات نہ دیں، سرکاری مشنیری کو استعمال کی جانکاری ملتی ہے تو سخت کارروائی کرنےکا ڈی سی نے انتباہ دیا۔ امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے فولڈر وغیرہ الیکشن آفیسرس کو دکھائیں ان کی منظوری لینا بہتر ہوگا۔ اس کے بعد کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو خود امیدوار کے لئے پریشانی کا باعث ہوگا۔ تحصیلدار منجولا بھجنتری موجود تھیں۔

آن لائن انتخابی نظام : گرام پنچایت انتخابات کے لئے پہلی مرتبہ آن لائن انتظاما ت کئے گئے ہیں۔ انتخابی دفتر گرام پنچایتوں میں یا متعینہ انتخابی دفاتر میں آن لائن انتظام ہے، وہاں انتخابات کو لے کر ہر طرح کی جانکاری دستیاب ہے، چند مقامات پر نیٹ ورک کا مسئلہ ہے  وہ الیکشن تک صحیح کرلینے کی ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے جانکاری دی ۔


Share: