ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدرامیا پھر کبھی وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے: ایشورپا

سدرامیا پھر کبھی وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے: ایشورپا

Tue, 14 May 2019 12:51:30    S.O. News Service

بنگلورو،14؍مئی(ایس او نیوز) سابق نائب وزیراعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈرکے ایس ایشورپانے کہا ہے کہ راہل گاندھی ملک کے وزیر اعظم اور سدرامیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کبھی نہیں بنیں گے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک اور ریاست کے عوام نے کانگریس کو مستردکردیاہے اس کے باوجود بھی کانگریس کا غرورنہیں ٹوٹا ہے۔ چند چاپلوس اراکین اسمبلی کی خوشامد نے سدرامیا کو اندھا کردیا ہے، اسی لئے وہ وزیراعلیٰ بننے کے خواب دیکھنے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سدرامیا کو بغاوت کے سبب جے ڈی ایس سے نکالا گیاتھابہت جلد کانگریس سے بھی نکال دیاجائے گا۔ ایشورپا نے کہاکہ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کے درمیان اختلافات اپنے عروج پر ہیں، اسی طرح ملیکارجن کھرگے اور ڈاکٹر جی پرمیشور بھی دنیش گنڈوراؤ کے ساتھ ہوگئے ہیں ، جبکہ سدرامیا بائرتی بسوراج، بائرتی سریش وغیرہ ایک الگ گروپ منقسم ہوگئے ہیں ۔ سدرامیا کے چیلے ہی یہ بات عام کررہے ہیں کہ سدرامیا کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ریاستی عوام نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا کھل کر ساتھ دیا ہے، ایشورپا نے کہاکہ 23 مئی کے بعد سدرامیا کاکوئی پرسان حال نہیں رہے گا۔ وزیر اعظم مودی اور ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کو سدرامیا کی طرف سے صیغۂ واحد میں مخاطب کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سے سدرامیا کا غرور ظاہر ہوتاہے۔ ایشورپا نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے کمار سوامی کانگریس کی ہراسانیوں کو برداشت کررہے ہیں اور بعض اوقات تنگ آکر برسر عام روپڑتے ہیں۔ فی الوقت کانگریس کے خلاف رمیش جارکی ہولی نے زبان کھولی ہے، آنے والے دنوں میں اور بھی بہت سارے اراکین اسمبلی کانگریس کے خلاف بغاوت کردیں گے۔ 


Share: