ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرحد پر چین کی حکمت عملی کی تیاری کی حقیقت پر پردہ ڈالنا ممکن نہیں:راہل گاندھی

سرحد پر چین کی حکمت عملی کی تیاری کی حقیقت پر پردہ ڈالنا ممکن نہیں:راہل گاندھی

Mon, 23 Nov 2020 13:16:21    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سرحد پر چین کی حکمت عملی تیاری کی حقیقت کو میڈیا حکمت عملی کے ذریعہ سے پردہ ڈالکر کم نہیں کیا جا سکتا۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’چین کی زمینی سیاست حکمت عملی کی حقیقت کا مقابلہ پی آر کے ذریعہ چلائی جارہی میڈیا حکمت عملی سے ہنیں کیا جا سکتا ہے۔ یہی عام بات ہندوستانی حکومت کو چلانے والوں کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈوکلام علاقے میں چینی فوج کے تعمیراتی کام کی ایک سیٹلائٹ تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ چین کی یہ حکمت عملی ہندوستان کےلئے ہے اور مضبوط حکمت عملی کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا ۔

 


Share: