سرسی:15؍اگست (ایس اؤ نیوز)جولائی 22اور23کو برسی موسلا دھار بارش کی وجہ سے تعلقہ کے کونکی کوٹے کے قریب گھنے جنگلات کے درمیان بہت بڑےپیمانےپر زمین کھسکنے کے واقعہ کا دیر سے پتہ چلاہے۔
ہُلیکل فاریسٹ زون حدود والےجنگل کے درمیان قریب 100میٹر چوڑائی تک زمین کھسکی ہے اور قریب ایک کلومیٹر تک مٹی بہہ گئی ہے۔ پانچ دن پہلے دیہات کے کچھ لوگ جب وہاں سے گزررہے تھے تو انہوں نے اس پر غورکیا اور متعلقہ افسران کو اطلاع پہنچائی ہے۔
بہت بڑےپیمانےپر زمین کھسکنے سے جنگل کے قریب والی دیہات گدےہلی، بالگی منے ، سمرلی ، کونکی کوٹے کے عوام خوف میں مبتلا ہیں۔ کیونکہ جنگل کے درمیان ایک چھوٹا سا نالہ گزرتاتھااب وہ بڑی ندی کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ ساگوانی ، تیگ نسل کے بڑے بڑے درخت جڑ سمیت اکھڑ جانا ثابت کرتاہے کہ زمین کا کھسکنا کتنا بھیانک تھا۔ گھنے جنگل میں کئی ایکڑ زمین چٹیل میدان بن جانے کی جانکاری دیہی عوام نے دی۔ جہاں کہیں بھی کان کانی نہیں ہورہی ہو وہاں اس طرح زمین کا کھسکنا عوام میں خوف پیدا کیاہے۔ اگر واقعہ دوبارہ ہواتو جغرافیائی شکل تبدیل ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔
ہلیکل کے آر ایف اؤ منجوناتھ نے اس سلسلےمیں بتایا کہ گھنے جنگل میں زمین کھسکنے کے متعلق جانکاری ملی ہے۔ جائے وقوع پر پہنچ کر نقصانات کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد آگے کے اقدامات کےمتعلق غور کریں گے۔