ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی ضلع کی تشکیل کا مطالبہ لےکر 24فروری کو رضاکارانہ بند کا اعلان : ہوراٹا سمیتی کی سرگرمیاں تیز

سرسی ضلع کی تشکیل کا مطالبہ لےکر 24فروری کو رضاکارانہ بند کا اعلان : ہوراٹا سمیتی کی سرگرمیاں تیز

Wed, 10 Feb 2021 18:35:02    S.O. News Service

سرسی:10؍فروری (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کو تقسیم کرتےہوئے گھاٹ کے اوپر والے 7تعلقہ جات پر مشتمل سرسی ضلع کی تشکیل کو لےکر سرگرمیاں تیز ہوتی جارہی ہیں۔ اس سلسلےمیں 24فروری کو صبح 7بجے سے دوپہر 2بجے تک رضاکارانہ طور پر سرسی بند منائےجانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

 سرسی ضلع ہوراٹا سمیتی کے صدر اوپیندر پائی نے   پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے تشکیل کی جدوجہد کو مضبوطی دینے کے لئے سبھی اداروں اورتنظیموں کی حمایت حاصل کی جارہی ہے۔ متعلقہ دن بڑے پیمانے پر ریلی کا اہتمام  کیا جائے گا۔ سمیتی کے کنوینر ایم ایم بھٹ نے بتایا کہ سرسی کو نیا ضلع بنائے جانے کے متعلق وزیر اعلیٰ اور وزیر تحصیل سے ملاقات کرتےہوئے انہیں الگ الگ میمورنڈم دیاگیا ہے۔ اور انہیں مسائل سے بھی آگاہ کیاگیا ہے۔ پرمانند ہیگڈے نے بتایا کہ ضلع کی ترقی کو لےکر سدراہ بننے والے ماہر ماحولیات کے خلاف سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ سمیتی کے سکریٹری منجوموگیر، بلدیہ صدر گنپتی نائک، ونایک آچاری  وغیرہ موجود تھے۔


Share: