ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں درگس اور نشہ آوری کے خلاف خاموش دھرنے کا انعقاد :سیکڑوں خواتین کی شرکت

سرسی میں درگس اور نشہ آوری کے خلاف خاموش دھرنے کا انعقاد :سیکڑوں خواتین کی شرکت

Tue, 03 Oct 2017 20:30:51    S.O. News Service

سرسی :3/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) ڈرگس اور نشہ بندی کےمتعلق بیداری اور انسداد کامطالبہ لےکر ضلع مدھیا پان ورودھی ہوراٹ گارر ویدکے کے صدر اے رویندر نائک کی قیادت میں اتوار کی رات 12بجے سے لے کر پیر کی دوپہر 12بجے تک سر سی میں ’’مون دھرنا‘‘دیا گیا ۔

شہر کے تحصیلدار دفتر کے سامنے اتوار کی رات 12بجے سے دھرنےپربیٹھے رویندر نائک پیر کو 12بجے اپنے دھرنےکو ختم کیا۔ دھرنےمیں پیر کی صبح ماتے بسویشوری دیوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گاندھی جی نے عدم تشد د اور ستیہ گرہ کا مقصد ہم میں سے کسی نے نہیں سمجھا ہے، آج لوگ قدرتی آفات سے زیادہ ڈرگس اور شراب پینے کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں۔ گھر کے ذمہ دار اور بڑے لوگ بری عادتوں سے دور رہ کر بچوں کو نیک راستہ بتائیں تو وہ اسی راستے پر چلیں گے ، اس کے برعکس ہم خود بری لتوں کے عادی بن گئے تو بچے بھی اسی راہ کو اپناکر برباد ہونے کی بات کہی۔ ہر ایک سماجی فکر میں متحرک ہوگاتو سماج سدھار ممکن ہونے کا خیال ظاہرکیا۔

دھرنے پربیٹھے رویندر نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اترکنڑا ضلع میں غیر قانونی طورپر 20سے 25لاکھ روپیوں کا ڈرگس کا بیوپار ہورہا ہے ،پولس اور انتظامیہ اس پر روک نہیں لگارہی ہے۔ اس سماجی ناسور کے ازالے ، سماج میں بیداری پیدا کرنے اور حکومت کو توجہ دلانےکے لئے یہ دھرنا دئیے جانے کی بات کہی۔ شراب نوشی سے خاندان کا سکون برباد ہوتاہے، شراب نوشی سے حکومتی خزانے کو 15ہزارکروڑ روپئے ملتے ہیں، جس سے خاندان کے معاشی اور تعلیمی حالات متاثرہوتے ہیں ہم سب کو اس کے خلاف متحدہ جدوجہد کرتے ہوئے حکومت کو انتباہ دینے کے متعلق اپیل کی۔ تعلقہ کے مختلف مقامات سے سیکڑوں خواتین دھرنے میں شریک ہوئی تھیں، وکیل شیورایا دیسائی نے نظامت کی۔


Share: