ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں کے ایس آر ٹی سی بس اور بائک کے درمیان ٹکر : دونوں بائک سوار جائے وقوع پر ہلاک

سرسی میں کے ایس آر ٹی سی بس اور بائک کے درمیان ٹکر : دونوں بائک سوار جائے وقوع پر ہلاک

Mon, 15 Mar 2021 18:19:28    S.O. News Service

سرسی،15؍مارچ  (ایس اؤ نیوز) شہر کے ایس بی آئی سرکل کے قریب کےایس آر ٹی سی بس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں دو بائک سوار جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بائک سوار مہلوکین کی شناخت گنیش نگر کے روی چندر وڈّر(34) اور سنیل اندور (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ پیر کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ میں مرنے والے  روی چندر اپنے باپ ہنومنتپا کی آخری رسومات ادا کرنے سنیل کے ساتھ پھول لانے کےلئے مارکیٹ جارہا تھا اسی دوران ایک دوسرے روڈ سے آتی ہوئی بس ان کی بائک سے ٹکرا گئی۔

ڈی وائی ایس پی روی نائک نے جائے وقوع کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا ہے۔


Share: