ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی کمٹہ سڑک کی تعمیر جلدشروع کرنے کا مطالبہ لے کر ویدیکے کی جانب سے اے سی کو  میمورنڈم

سرسی کمٹہ سڑک کی تعمیر جلدشروع کرنے کا مطالبہ لے کر ویدیکے کی جانب سے اے سی کو  میمورنڈم

Wed, 06 Oct 2021 20:21:29    S.O. News Service

سرسی:6؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) سرسی ۔کمٹہ سڑک کی تعمیر دو برس میں مکمل ہونی ہے لیکن 10مہینے بیت گئے ابھی تک کام شروع نہیں ہواہے۔ سڑک تعمیر کو فوری طورپر شروع کرکے متعینہ وقت میں مکمل کرنے کا مطالبہ لےکر سرسی ابھیرودھی ویدیکے کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا گیا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ بنگلورو کے ایک ادارہ نے سڑک کی تعمیر کےخلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی  جہاں وہ ناکام ہوچکے ہیں، اب سپریم کورٹ جانےکی تیار ی میں ہیں۔ ضلع کے عوام ترقی کی خواہاں ہے ایسے میں ان کے صبر کا امتحان لینا ٹھیک نہیں ہے صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ بے کار میں  ہراساں کرنےو الے اداروں کے عہدیداران کو 8اکتوبر کو ہونےو الے سڑک روکو موقع پر بلا بھیجنے کی مانگ کی گئی ہے۔

اس موقع پر ویدیکے کے صدر پرمانند ہیگڈے ، اعزازی صدر شری نواس ہیبار، ناظم اوپیندر پائی ، راجیش شٹی، جنرل سکریٹری ایم ایم بھٹ، سکریٹری ششی پنڈت، ناگراج نائک اور راکیش، جگدیش ، وی ایل نایک، نذیر موڑی وغیرہ موجود تھے۔


Share: