ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی کے بنواسی چک پوسٹ پر 4لاکھ سے زائد روپئے ضبط

سرسی کے بنواسی چک پوسٹ پر 4لاکھ سے زائد روپئے ضبط

Sat, 30 Nov 2019 20:57:08    S.O. News Service

سرسی:30؍نومبر(ایس اؤ نیوز)سرسی تعلقہ بنواسی کے قریب کنکا پور چک پوسٹ پر کوئی دستاویزات کے بغیر سپلائی کی جارہی خطیر رقم 408500روپیوں کو افسران ضبط کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سورب تعلقہ سے تعلق رکھنے والے بنواسی کامت پٹرولیم کے مالک ونود وینکٹیش کامت ہی وہ شخص ہیں جو 4لاکھ روپیوں سے زائد رقم لے کر اپنی ٹاٹا کار کے ذریعے جارہے تھے ، چک پوسٹ پر چکنگ کے دوران پائی گئی تو اس کے متعلقہ کوئی دستاویزات نہیں تھے جس کی بنا پر افسران نے رقم ضبط کرلی ہے۔


Share: