ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سندگی کے جنتادل (ایس) رکن اسمبلی منگولی چل بسے

سندگی کے جنتادل (ایس) رکن اسمبلی منگولی چل بسے

Fri, 29 Jan 2021 16:21:48    S.O. News Service

وجئے پور،29؍جنوری (ایس او نیوز؍رفیع بھنڈاری) ضلع وجئے پور میں سندگی اسمبلی حلقہ کے جنتادل (ایس) رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر ایم سی منگولی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مرحوم85سال کے تھے۔ جب ان کی طبیعت اپنے آبائی وطن سندگی میں پچھلے ہفتہ خراب ہوئی تو کلبرگی کے ذریعہ ایرایمبولینس سے علاج کے لئے بنگلور لایا گیا تھا اور آخر کار کل رات ایک بجے اپولو اسپتال میں انتقال کرگئے۔

مرحوم دو مرتبہ سندگی سے چن لئے گئے تھے اور دو مرتبہ ریاستی کابینہ میں بطوروزیراپنے منصبی فرائض کو بخوبی انجام دیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں مرحوم منگولی اس بات کے لئے مشہور تھے کہ وہ ایک سیدھی سادھی شخصیت کے مالک تھے، جنہیں ایک گرام سیوک جیسی ایک چھوٹی سرکاری نوکری سے گرامین ابھیرودی کے وزیر کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا، جبکہ انہو ں نے شری ایچ ڈی دیوے گوڈا کے دوران اقتدار گتی بسونا لفٹ ا یری گیشن کو روبہ عمل لانے تک پاؤں میں چپل نہ پہن کر اپنے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کروانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

مرحوم کے انتقال پر ضلع کے لجس لیٹرس، رکن پارلیمان کے علاوہ سابق ریاستی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی نے ایک تعزیتی بیان میں منگولی کو اپنا ایک سچا وفادار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم چاہے اقتدار میں رہے یا نہیں، ہمیشہ مجھے اور میری پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ مرحوم کی نعش شام تک سندگی پہنچے گی اور ان کی تدفین سندگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ عمل میں آئے گی۔


Share: