ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سورتکل عارضی مارکیٹ میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ۔ چار دکانوں کو پہنچا نقصان

سورتکل عارضی مارکیٹ میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ۔ چار دکانوں کو پہنچا نقصان

Thu, 19 Apr 2018 18:56:18    S.O. News Service

منگلورو19؍اپریل (ایس او نیوز)سورتکل میں بنائی گئی ایک عارضی مارکیٹ کی عمار ت میں آگ لگنے کی وجہ سے دو دکانیں پوری طرح جل کر خاک ہوگئیں، جبکہ دیگر دو دکانوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ سورتکل میں ایک  جدید مارکیٹ کی تعمیر کا کام  جاری ہے، جس کی وجہ سے پرانی مارکیٹ کے دکانداروں کو5کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ایک عارضی مارکیٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ رات کے وقت شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی ہوگی۔

آتشزدگی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے لیڈر اور منگلورو نارتھ سے انتخابی امیدوار منیر کاٹی پلا نے کہا کہ غیر معیاری تعمیری کام اور فائر بریگیڈ کی طرف سے اجازت حاصل کیے بغیر تعمیر کی گئی اس عارضی مارکیٹ میں میسکوم کی بھی اجازت حاصل کیے بغیر بجلی کنکشن دیا گیاتھا۔ اس طرح کی غفلت اور بے پروائی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔منیر کاٹی پلا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بے پروائی کے تعلق سے DYFIکی طرف سے شکایتیں بھی درج کروائی گئی تھیں اور احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے ۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا تھا۔اس موقع پر منیر کاٹی پلا نے سٹنگ ایم ایل اے محی الدین باوا کے خلاف بھی اپنی بھڑاس نکالی اور ان پر افسران کے ساتھ سازباز کرتے ہوئے بدعنوانیوں اور رشوت خوری میں شامل ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے آتشزدگی سے متاثر ہونے والے دکانداروں کو بھرپور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔


Share: