ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سوشیل میڈیا پر سیاسی پوسٹنگ پولس کو دعوت دینے کا باعث نہ بنے : وہاٹس ایپ گروپ ایڈمن ہوشیار!

سوشیل میڈیا پر سیاسی پوسٹنگ پولس کو دعوت دینے کا باعث نہ بنے : وہاٹس ایپ گروپ ایڈمن ہوشیار!

Sat, 01 Apr 2023 20:59:11    S.O. News Service

بھٹکل2/ اپریل (ایس اؤ نیوز ) 10مئی کو ہونےوالے ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر 29مارچ سے ہی ریاست میں ضابطہ اخلاق (Code of  Conduct) نافذ کیاگیا ہے۔ جس کے تحت اخبارات، میڈیا، سوشیل میڈیا یا پھر دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے کسی بھی طرح کی سیاسی بیان بازی، پیغامات کی پوسٹنگ، آڈیو، وڈیو وغیرہ کو پوسٹ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں شمارکرتے ہوئے  گروپ ایڈمن کے خلاف کیس درج کیا جاسکتاہے۔ گویا سوشیل میڈیا پر سیاسی معاملات کو لےکر کوئی بھی پوسٹنگ پولس کو دعوت دے سکتی ہے کہ وہ وہاٹس ایپ ایڈمین کے خلاف کیس درج کریں۔ بہتر ہے کہ اس سلسلےمیں سوشیل میڈیا پر سرگرم افراد اور ایڈمن حضرات چوکنا رہیں۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو لےکر ریاست کے کورگ ضلع کے مڈکیری ودھان سبھا حلقہ میں الیکشن کمشنر نے ایک وہاٹس ایپ گروپ ایڈمن کو نوٹس جاری کئے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سوشیل میڈیا میں وائرل نوٹس کے ساتھ کہاگیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عوامی نمائندہ قانون 1951 کے تحت ایڈمن کو نوٹس جاری کی گئی ہے اور ایڈمن سے پوچھا گیا ہے کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کیوں نہ کی جائے؟ ویسےپہلے ہی یہ بتایا گیا ہے کہ میڈیا اور سوشیل میڈیا پر کسی بھی طرح کی سیاسی پوسٹنگ کےلئے ڈسٹرکٹ میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانٹریننگ کمیٹی سے منظوری لینا لازمی ہے۔

چونکہ ریاست میں ودھان سبھا کے لئے  انتخابات ہونے جارہے ہیں ان حالات  میں خاص کر سوشیل میڈیا پر سرگرم حضرات اور ایڈمن کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کہ کوئی ایسی ویسی پوسٹ ان کے لئے جان کا جنجال نہ بن جائے۔ بہتر ہےکہ وہ سیاسی پوسٹنگ میں احتیاط سے کام لیں اور ضابطہ اخلاق کی پوری طرح پابندی کرے۔


Share: