ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا میں خطرناک سڑک حادثہ۔ دو افراد موقع پر ہلاک

سولیا میں خطرناک سڑک حادثہ۔ دو افراد موقع پر ہلاک

Sat, 11 Jan 2020 16:50:59    S.O. News Service

سولیا11/جنوری (ایس او نیوز) سمپاجے تعلقہ کے کوئیناڈ میں پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کے ایس آر ٹی سی بس نے موٹر بائک کو ٹکر ماری اور دونوں بائک سوار ہلاک ہوگئے۔چونکہ بائک پر جھارکھنڈ کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، اس سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد جھارکھنڈ کے باشندے ہونگے۔لیکن تاحال ان کی قطعی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کے ایس آر ٹی سی بس منگلورو سے مڈیکیری کی طرف جارہی تھی۔ تب یہ حادثہ مڈیکیرے پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیااور کیس درج کرلیا ہے۔


Share: