ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے موت کی سزا پائے قیدیوں کے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی پر 10 ریاستوں سے مانگا جواب

سپریم کورٹ نے موت کی سزا پائے قیدیوں کے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی پر 10 ریاستوں سے مانگا جواب

Sun, 01 Apr 2018 23:44:29    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے موت کی سزا پائے قیدیوں کے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے میں 10 ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل (جیل)سے جواب مانگا ہے۔ڈی جی پی (جیل)سے موت کی سزا پائے قیدیوں کو الگ تھلگ بند رکھنے، قانونی نمائندگی، ان کے اہل خانہ سے جیل میں ملنے کے حقوق پر بھی جواب مانگا گیا ہے۔جسٹس ایمبی لوکر اور دیپک گپتا کی ایک بنچ نے 10 ریاستوں کے ڈی جی پی (قید)سے انصاف دوست ایڈووکیٹ گورو اگروال کے خط پر جواب مانگا ہے جنہوں نے عدالت کی دستور العمل اور قیدیوں کے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔بنچ نے کہاکہ ضرورت ہے کہ دس ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل (جیل) انصاف دوست کی طرف سے بھیجے گئے خط کا جواب دیں کیونکہ یہ جیل میں بند ان قیدیوں کے انسانی حقوق سے متعلق ہے جنہیں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ دس ریاستیں ہیں آندھرا پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، مغربی بنگال، پنجاب، دہلی، گوا، مدھیہ پردیش، آسام اور بہار۔بنچ نے ریاستوں سے آٹھ مئی تک جواب دینے کو کہا ہے۔


Share: