ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی ای ٹی کونسلنگ کے حوالے سے اہم جانکاری

سی ای ٹی کونسلنگ کے حوالے سے اہم جانکاری

Tue, 25 Aug 2020 12:01:23    S.O. News Service

بنگلورو، 25؍اگست (ایس او نیوز) انجینئرنگ سمیت دیگر پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلہ کے لیے سی ای ٹی کونسلنگ شروع ہورہی ہے۔ سی ای ٹی کونسلنگ کے پس منظر میں 2؍ ستمبر سے تعلیمی دستاویز کی تصدیق کی کارروائی شروع ہوگی۔ 2؍ ستمبر سے 27 ؍ ستمبر تک تعلیمی دستاویز کی پیشی اور تفتیشی کارروائی ہوگی۔ امسال یہ تعلیمی دستاویزات آن لائن میں ہی جمع کرنا ہوگا، تمام کام آن لائن ہی ہوگا۔

کرناٹک ایگزامنیشن اتھارٹی (کے ای اے ) جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کے ای اے کی جانب سے تمام منتخب امیدواروں کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلیمی کاغذات اور مطلوبہ دستاویزات آن لائن ہی جمع کریں۔ یہ اطلاع کے ای اے کی جانب سے ایک پر یس نوٹس کے ذریعہ دی گئی ہے۔


Share: