ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی میں بھی بدعنوانی عروج پر، 3 سال میں 19 افسران پر ایف آئی آر

سی بی آئی میں بھی بدعنوانی عروج پر، 3 سال میں 19 افسران پر ایف آئی آر

Wed, 24 Jul 2019 22:15:41    S.O. News Service

نئی دہلی،24/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ملک کی سب سے اہم جانچ ایجنسی سی بی آئی نے بدعنوانی میں ملوث اپنے ہی 19 افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔یہ کیس گزشتہ تین سال میں درج کئے گئے ہیں۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ پارلیمنٹ میں یہ معلومات دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سی بی آئی گاہے بگاہے اپنے سسٹم میں موجود بدعنوان عناصر کو بھی صاف کرتی رہتی ہے۔لوک سبھا میں ایک رکن نے وزیر اعظم کے دفتر سے سوال پوچھا تھا کہ کیا کیا سی بی آئی میں بدعنوانی کے واقعات ہوئے ہیں، یا ہو رہے ہیں، اگر ہو رہے ہیں تو حکومت اسے روکنے کے لئے کیا اقدامات کر رہی ہے۔ایوان میں پی ایم او سے گزشتہ تین سال کے اعداد و شمار مانگا گیا تھا۔اس سوال کے جواب میں عملہ وزیر مملکت نے کہا کہ سی بی آئی نے بدعنوانی میں شامل پائے گئے اپنے ہی 19 افسروں کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ معاملے 2016 سے لے کر 30 جون 2019 تک سامنے آئے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جانچ ایجنسی سی بی آئی کے پاس کرپشن کے اندرونی معاملات سے نمٹنے کے لئے ایک نظام ہے۔جتندر سنگھ نے کہا کہ جب محکمہ کو اپنے افسروں کے خلاف شکایات ملتی ہے تو اس پر کارروائی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی بی آئی حکام کے درمیان پیشہ ورانہ معیار قائم رکھنے کے لئے مسلسل قدم اٹھائے جاتے ہیں۔بتا دیں کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سی بی آئی نے اپنے ہی محکمہ کے اس وقت کے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ کے خلاف رشوت لینے کا معاملہ درج کیا تھا۔
 


Share: