ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی نے جگنیش شاہ کے خلاف نیا مقدمہ درج کیا

سی بی آئی نے جگنیش شاہ کے خلاف نیا مقدمہ درج کیا

Sat, 24 Mar 2018 11:05:57    S.O. News Service

نئی دہلی23 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سی بی آئی نے ایم سی ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹر جگنیش شاہ اور فارورڈ مارکیٹ کمیشن کے چار سابق صدور اور دیگر کے خلاف ایم سی ایکس کو قومی ایکسچینج کا مبینہ درجہ دینے کے سلسلے میں نیا مقدمہ درج کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ممبئی، گوالیار اور شملہ میں شاہ اور دوسروں کے نو ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ انہوں نے کہاہے کہ ایجنسی نے چھ دیگر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ ان لوگوں نے ایم سی ایکس کی طرف سے مقرر معیار کے پورے نہیں کیے جانے کے باوجود اسے ملک بھر ملٹی کموٹیڈ ایکسچینج کا درجہ دے دیاہے ۔ شاہ کے خلاف سی بی آئی پہلے ہی مختلف معاملات میں تحقیقات کر رہی ہے۔ 


Share: