ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیلنگ معاملے پر سو رہی ہیں مرکز اور دہلی کی حکومتیں:اجے ماکن

سیلنگ معاملے پر سو رہی ہیں مرکز اور دہلی کی حکومتیں:اجے ماکن

Tue, 28 Aug 2018 23:45:43    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کانگریس نے قومی دارالحکومت میں سیلنگ کے مسئلے کو لے کر آج مرکز اور اروند کیجریوال حکومت پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، لیکن یہ دونوں حکومتیں سو رہی ہیں۔

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے ماکن نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی 31اگست کو وزیر اعلی کیجریوال کی رہائش کے باہربڑے پیمانے پر مظاہرہ کرے گی جس میں کاروبار سے وابستہ لوگ بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان میں اس کا انتظام کیا گیا تھا جن علاقوں میں 70 فیصد چھوٹی یا بڑی صنعتی یونٹس ہوں گی ان کو صنعتی زون قرار دیا جائے گا، لیکن اب ایسے علاقوں میں بھی سیلنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2005 کی گزٹ نوٹیفکیشن میں اس کا واضح طور پر ذکر کیا گیا تھا۔اس کے کاغذات ہم نے دہلی حکومت کو بھی سونپ دئیے ہیں۔ اس نے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔مرکز اور دہلی حکومت دونوں سو رہی ہیں۔ماکن نے کہاکہ دہلی میں 8,75,308 صنعتی یونٹس ہیں اور ان پر سیلنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔دہلی میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ ایسے گھریلو صنعتوں کو سیلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے صنعتوں کی سیلنگ اور بند ہونے سے حفاظت کی جائے جن سے کسی طرح کی آلودگی نہیں ہوتی ہے۔ 


Share: