ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام میں کیمیائی حملے کی خبریں من گھڑت ہیں: روس

شام میں کیمیائی حملے کی خبریں من گھڑت ہیں: روس

Mon, 09 Apr 2018 11:05:39    S.O. News Service

ماسکو 8اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشرقی غوطہ کے علاقے دوما میں کیمیائی حملے کی رپورٹیں من گھڑت ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اطلاعات کی بنا پر اگر شامی فورسز کے خلاف کوئی بھی عسکری کارروائی کی گئی، تو اس کے نہایت سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔روسی بیان میں کہا گیا ہیکہ ماسکو حکومت اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ تنبیہ کر چکی ہے کہ من گھڑت افواہوں کی بنیاد پر اشتعال انگیز اقدامات کر کے دہشت گردوں کو معاونت فراہم نہ کی جائے۔ اس سے قبل سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ دوما میں ممکنہ کیمیائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے زائد ہو سکتی ہے۔


Share: