بھٹکل:21؍ڈسمبر (ایس او نیوز) شاہین اسپورٹس سنٹر مخدوم کالونی بھٹکل کے زیر اہتمام منعقدہ ’’شاہین فٹ بال ٹرافی -2018‘‘ٹورنامنٹ میں وائی ایم ایس اے کی ٹیم نے فائنل میں مرڈیشور کو 1-0سے شکست دے کر چمپئین کا خطاب پایا۔
ٹورنامنٹ کے چمپئین بنے وائی ایم ایس اے کو 9999روپئے نقد اور ٹرافی اور رنر اپ مرڈیشور کو 5555روپئے نقد اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ بیسٹ اسٹرائیکر کے طورپر وائی ایم ایس اے کے شافی، بیسٹ گول کیپروائی ایم ایس اے کے ناصف اور بیسٹ دیفنڈر مرڈیشور کے حذیفہ کو ایوارڈ دیا گیا۔ خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں وائی ایم ایس اے بھٹکل نے الہلال بھٹکل کو 1-0اور مرڈیشور نے شیرور کو 2-0سے مات دے کر فائنل میں داخلہ لیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں کل 14ٹیموں نے شرکت کی تھی۔
انعامی تقریب کی شاہین اسپورٹس سنٹر کے صدر سمیع اللہ اٹل نے صدارت کی۔سنٹر کے جنرل سکریٹری مبشر ہلارے نے استقبالیہ اور کلمات تشکر اداکئے۔ تقریب میں شاہین اسپورٹس سنٹر کی جانب سے یونیورسٹی بلیو والی بال ٹیم کے کپتان نویدنثار خان اور سنہیا اسکول بھٹکل کے متعلم محمد عرفات کو قومی سطح کے کھیل مقابلوں میں شرکت کرنے پر دونوں کی تہنیت کی گئی ۔
پروگرام میں بھٹکل ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا ، بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے صدر مولانا شجاع الدین ندوی، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے سکریٹری جیلا نی صدیقہ ، مخدوم کالونی جماعت کے سرپرست محمد عثمان ہلارے ، بی ایم وائی ایف کے ہارون شنگیری ، شاہین کے نائب صدر عبدالقیوم کولمبو، اسپورٹس سکریٹری فاطمی شاہ بندری، سلمان چامنڈی ، محسن ایچ بی، عمران مختصر، یاسین طاہرہ ، عرفان میڈیکل،نبیل خان اور عبدالعظیم کولمبو وغیرہ موجود تھے۔