بھٹکل 28؍ جون (ایس او نیوز) بھٹکل مخدوم کالونی میں واقع شاہین اسپورٹس سینٹر کا عید ملن پروگرام بروز جمعرات21جون 2018 کو مینگو فارم میں منعقدہ کیا گیا جس میں مالی طور پر کمزور مستحق بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے سینٹر کے ممبران نے مالی تعائون پیش کئے جانے کی اپیل کی۔
مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے صدر مولانا شجا عالدین ندوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محلے کے نوجوانوں اور اُن کے اسپورٹس کی سرگرمیوں سمیت اور محلے کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دینے پر مبارک باد پیش کی ۔مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپس میں اتحاد کو مضبوطی کے ساتھ قائم رکھیں اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کو فروغ دیتے ہوئے آپسی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں۔
پروگرام میں 1977میں قائم شدہ سینٹر کے فاؤنڈر کمیٹی ممبر زین العابدین کریمی اور محمد الیاس آفاق سنہری کی تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر جیلانی محتشم نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ سینٹر کے زیرماتحت بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کسی بھی طرح کی مالی دشواری پیش ہوتو سینٹر اُن کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔
پروگرام میں کوئیز اور ریفل ڈراء کے ذریعے ممبران میں 50 سے زائد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ جس میں بمپر انعامRefrigerador ابوبکر ابن اسماعیل وصی اللہ ہلارے کے نام آیا۔
عید ملن کی تقریب کی صدارت شاہین اسپورٹس سینٹر کے صدر سمیع اللہ اِٹل نے کی۔ حافظ احمد خزیمہ ہلارے کی تلاوتِ کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ حافظ سجاد فکردے نے نعت پیش کی ۔ شاہین اسپورٹس سینٹر کے جنرل سکریٹری مبشر حُسین عثمان ہلارے نے مہمانوں کا استقبال و تعارف کیا۔ یٰسین طاہرہ نے کلماتِ تشکر ادا کیا۔ مصعب احمد عبیدہ نے نظامت کی ۔
جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے سرپرست ابوبکر حبیبہ ، محمد عثما ن ہلارے ، عبدالقادر کولمبو، صدر بلدیہ محمد صادق مٹاّ ، نائب صدر سینٹر عبدالقیوم کولمبو، کنوینر عید ملن شبر بکپاٹن، نائب سکریٹری عرفان میڈیکل ، مبین کے ایم، صادق مکری ، محسن ایچ بی ، مشتاق موڈا ، مصدق مختصروغیرہ موجود تھے۔