ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہین باغ کے طرز پربنگلوروبلال باغ میں خواتین کا دھرنا

شاہین باغ کے طرز پربنگلوروبلال باغ میں خواتین کا دھرنا

Sat, 15 Feb 2020 00:28:25    S.O. News Service

بنگلورو،15/فروری(ایس او نیوز) آ پ کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ مُلک کے موجودہ حالات نازک سے نازک تر ہوتے جارہے ہیں،شرپسند عناصر اس مُلک کی یکتا کو توڑنے اور یہاں کے قدیم آئین اور دستور سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر فیصلے کئے جارہے ہیں،خاص کر اقلیت کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ اورسی اے اے۔این آر سی۔اور این آرپی کے نام پریہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انگریزوں کی پالیسی ”لڑاؤ او رحکومت کرو“ پر عمل کیا جارہا ہے۔یہاں صرف ہمارے تحفّظ کی بات نہیں ہے بلکہ آئینِ ہند کی پاسداری اور حفاظت کی بات ہے۔دستور ہند کے خلاف ہونے والی اس خطرناک منصوبہ بندی کے خلاف دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر مسلسل 6 روزسے بلال باغ کے نام پر نزد جامعہ حضرت بلال،بلال نگر،ٹیانری روڈ بنگلور میں خواتین کامسلسل چوبیس گھنٹے کا دھرنا جاری ہے۔جس میں بلا تفریق مذہب وملت شہربنگلورکے اطراف واکناف اور دور دراز شہروں سے خواتین شرکت کررہی ہیں۔لہٰذا ہم آپ سے درخواست کرتی ہیں کہ آپ اپنی خواتین کو بھی اس دھرنے میں ضرور بھیجیں اور پُر امن طریقے سے اپنے حقوق کی مانگ کریں۔


Share: