بھٹکل:8/ نومبر (ایس اؤنیوز) تعلقہ کے شرالی گرام پنچایت حدود کے چتراپور باکڑ کیری مکینوں کو فاریسٹ کے قانونِ حقوق کے تحت ملکیت کے دستاویزات عطاکرنے کا مطالبہ لے کر کرناٹکا بھو حقودارر ویدیکے بپن کوڈلو ، باڈکیری کے مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈ م سونپا۔
میمورنڈ م میں تحریرکیاگیا ہےکہ باکڑکیری میں پسماندہ ذات کے لوگ پچھلے 90برسوں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ سروے نمبر 985پر حکومت کی طرف سے تعمیر کردہ گھروں میں یہ مقیم ہیں،شرالی گرام پنچایت کو گھر کا ٹیکس بھی ادا کیا جاتاہے، جتنے بھی لوگ یہاں مقیم ہیں وہ سب خط غریب کے نیچے والے ہیں۔ ابھی تک انہیں حق ملکیت کی سند نہیں دی گئی ہے۔ جس کے لئے فاریسٹ قانون کے مطابق عرضیاں بھی سونپی گئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ ہمیں رہائشی زمین کے دستاویزات کی سند دینے کا میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے۔
اس موقع پر ویدیکے کے صدر ماستی درگاباکڑ، سکریٹری گنپتی درگیا باکڑ، کرشنا رام باکڑ، پرمیشوری ماستی باکڑ، مرلی دارا باکڑ سمیت کئی مکین موجود تھے۔