ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی کے شریانک شیٹھ ریاستی سطح کے کوئز مقابلہ میں اول

شرالی کے شریانک شیٹھ ریاستی سطح کے کوئز مقابلہ میں اول

Tue, 01 Jan 2019 19:52:00    S.O. News Service

بھٹکل:یکم جنوری  (ایس او نیوز) شرالی چتراپور کے شریانک شری دھر شیٹھ بنگلورو میں پی یو کالج بورڈ کے زیراہتمام پی یو طلبا کے لئے منعقدہ ریاستی سطح کے کوئز مقابلے میں اول انعام کے حق دار بنے ہیں۔

موڈبیدری آلواس پی یو کالج کے پی یودوم میں زیر تعلیم شریانک بھٹکل کے کنڑا ادیب و استاد شری دھر شیٹھ شرالی اور استانی ہیم لتا کے فرزند ہیں۔ اس کے ساتھ آلوا س کالج کا متعلم شیام وٹھل آمٹے مشترکہ طورپر اول انعام پایا ہے۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر تعلیمی اداروں سمیت کئی لوگوں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: