ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرور گرین ویلی نیشنل ہائی اسکول اینڈ پی یوکالج میں گریجویٹ ڈے کی خوبصورت تقریب

شرور گرین ویلی نیشنل ہائی اسکول اینڈ پی یوکالج میں گریجویٹ ڈے کی خوبصورت تقریب

Mon, 03 Feb 2020 20:55:49    S.O. News Service

بھٹکل:03؍فروری(ایس اؤ نیوز)شیرور کی گرین ویلی نیشنل ہائی اسکول اینڈ پی یو کالج میں  3فروری  کو جلسہ تقسیم اسناد(گریجویٹ ڈے )  بڑے ہی اہتمام اور خوب صورت انداز  میں منایاگیا۔

اس موقع پر  مہمان خصوصی  کے طورپرڈاکٹر بی بی ہیگڈے  فرسٹ گریڈ کالج کنداپورکے پرنسپال پروفیسر کے امیش شٹی فارغ ہونے والے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ طلبا مثبت سوچ کو اپناتے ہوئے اپنی قوم، ملک کو ترقی دینے میں اہم رول ادا کریں۔ طلبا کو جس میدان میں دلچسپی ہے اسی کا انتخاب کریں ، انہوں نے طلبہ کو  زور زبردستی اور دباؤ میں یا پھر دوستوں کی خواہش کے مطابق تعلیمی میدانوں کا انتخاب نہ کرنےکی صلاح دی۔

گرین ویلی اسکول کے پرنسپال جان میتھو نے کلیدی خطاب کرتےہوئے طلبا سے کہاکہ زندگی چیلنجس سے بھری پڑی ہے، طلبا کو طئے کرنا ہے کہ وہ زندگی میں کس چیلنج کو قبول کرتے ہیں کس منزل پر پہنچنا چاہتے ہیں۔ جس کے لئے کافی کٹھن محنت کرنی ضروری ہے۔ امتحانی نتائج کی اہمیت اپنی جگہ ضرور ہے لیکن حالات کا مقابلہ کرنے کی قوت تمہیں علم سے ہی حاصل ہوتی ہے اسی کی بنیاد پر آپ زندگی کے ہرمیدان میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ صدارت محمد میراں نائب صدر اینڈ مینجنگ ٹرسٹی نے پروگرام کی صدارت کرتےہوئے بہتر مستقبل اور زندگی کے لئے علمی میدان میں آگے بڑھنے کی خواہش ظاہر کی۔


Share: