کاروار،5؍دسمبر (ایس او نیوز) شمالی کینرا ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر کے طور پرگزشتہ دو سال سے خدمات انجام دے رہے محمد روشن کا تبادلہ ہاویری ضلع پنچایت میں کردیا گیا ہے اور کاروار اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ایم پریانکا کوپروموشن دے کر محمد روشن کی جگہ پرنئے سی ای او کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔
پریانکا ایم گزشتہ ایک سال سے کاروار اے سی کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور سٹی میونسپل کاونسل کے نگراں کمشنر کا چارج بھی ان ہی کے پاس تھا۔