ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شملہ کے پاس دو بسوں کے تصادم میں 10 افراد زخمی

شملہ کے پاس دو بسوں کے تصادم میں 10 افراد زخمی

Sat, 02 Mar 2019 10:45:44    S.O. News Service

شملہ، 2 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) HP شملہ ضلع میں سیاحتی مقام کفری میں دو بسوں کے تصادم میں 10 افراد زخمی ہو گئے، اس کی اطلاع پولیس نے دی ہے ۔ شملہ کے پولیس حکام نے بتایا کہ سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کفری دوراہے پر صبح تقریبا 10 بجے ایک نجی بس سے ٹکرا گئی۔انہوں نے بتایا کہ سڑک ٹرانسپورٹ کی بس شملہ سے روہرو جا رہی تھی جبکہ نجی بس ٹھیوگ سے شملہ جا رہی تھی۔حکام نے بتایا کہ نجی بس ڈرائیور کی لاپروائی سے گاڑی چلانے کی وجہ واقعہ پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ دھلیّ پولیس تھانہ میں ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: