ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شیرور توحید پبلک اسکول میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد : کھیل سے اعلیٰ مقام ومدارج حاصل کرنا ممکن

شیرور توحید پبلک اسکول میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد : کھیل سے اعلیٰ مقام ومدارج حاصل کرنا ممکن

Fri, 21 Dec 2018 21:05:13    S.O. News Service

شیرور:21؍ڈسمبر (ایس او نیوز) توحید پبلک اسکول شیرور میں 19ڈسمبر 2018بروز بدھ کو  سالانہ کھیل مقابلہ کا افتتاح انڈین اتھلیٹک فیڈریشن کے نائب صدر اور کیرلا اتھلیٹک اسوسی ایشن کے سابق صدر،باسکٹ بال کے سابق انٹرنیشنل ریفری عبدالمجید جوکاکو نے کیا۔

افتتاح کے بعد کھلاڑیوں اور طلبا سے  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتنے شاندار ، خوبصورت اور بہترین ماحول میں جس طرح  کھیل مقابلوں کا انعقا د کیا گیا ہے مجھے بہت خوشی و مسرت ہورہی ہے اور میں آئندہ دنوں میں اسکول کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے اپنی طرف سے کچھ کھیل مقابلوں کااہتمام کرنےکی خواہش ظاہرکی۔

بی ای اؤ دفتر کےفزیکل ایجوکیشن آفیسر  پربھاکر نے مہمان کے طورپر طلبا سے کہاکہ طلبا کھیل پر بھرپور توجہ دیں ، اس سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی ورزش بھی ہوتی ہے اور خاص کر طلبا یاد رکھیں کہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے تو اعلیٰ مدارج طئے کرسکتےہیں اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ اپنے وقت کا ایک بہترین کرکٹ کھلاڑی آج ایک ملک کا وزیر اعظم ہے۔ کرناٹکا اسٹیٹ مائنارٹی ایجوکیشن کمیشن کے چیرمن سی آر محمد امتیاز نے طلبا کو سرکاری سہولیات سے استفادہ کرتےہوئے آگے بڑھنےکی تلقین کی۔ بھٹکل سے تشریف فرما انجنئیر اسماعیل جوباپو نے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ پروگرام کی صدارت ادارے کے نائب صدر  عنایت اللہ میڈیکل نے کی۔

تقریب کا آغاز معز الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا تو استقبال اور افتتاحی کلمات خدیجہ اسدی نے پیش کیں۔ نظامت کے فرائض خدیجہ اسدی نے انجام دیں تو کلمات تشکر مس جنیشیانے ادا کیں۔ اس موقع پر ادارے کے جنرل سکریٹری اختراحمد خان، خازن عبدالحمید شیخجی ، ٹرانسپورٹ مینجر عبدالشکور، اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔


Share: