ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شیرورکی توحید پبلک اسکول میں ’’یوم ِ دینیات ‘‘کا انعقاد : مولانا عبدالنور ندوی کا پرمغزخطاب

شیرورکی توحید پبلک اسکول میں ’’یوم ِ دینیات ‘‘کا انعقاد : مولانا عبدالنور ندوی کا پرمغزخطاب

Wed, 03 Jan 2018 20:24:16    S.O. News Service

شیرور:3/ جنوری (ایس اؤنیوز)اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے ، زندگی گزارنے کا طریقہ ہے، اسلام کو چھوڑ کر کسی بھی چیز کو اختیار کریں گے تو ہماری ناکامی ہی ناکامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھٹکل کے مفتی مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے کیا۔

وہ یہاں توحید پبلک اسکول شیرور میں یکم جنوری کو اسکول میں ’’دینیات ڈے ‘‘کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ میں بطور ِ مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ مولانا نےاپنے پر مغز خطاب میں عورتوں کے حقوق کے حوالہ سے کہاکہ مغرب نے عورتوں کی آزادی کے نام پر ان کی عزتوں کونیلام کیا ،ان کوگھر سے بے گھر کیا، آج ان کا خاندانی نظام ٹوٹ چکاہے اور وہ مسلمانوں کے خاندانی نظام کو کمزور کرنا چاہتےہیں۔ مولانا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خود مسلمان اپنے عائلی مسائل کو نہیں جانتے ، انہوں نے زور دے کر کہاکہ مسلمان عائلی مسائل کو سمجھ کر دوسروں کو بتائیں۔ بچوں کی تربیت و پرورش کے متعلق آپ نے روشنی ڈالی۔ پروگرام میں طلبا کی طرف سے پیش کئے گئے مظاہروں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادی دی۔ پروگرام میں مولانا عبدالسبحان ندوی (بسرور )نے بھی خطاب کیا۔ تو ادارے کے سکریٹری اختراحمد خان نے جلسے کی صدارت کی۔

جلسےکے دوران ’’ اولڈ ایج ہوم ‘‘کے عنوان پرطلبا نے معنی خیز ڈرامہ پیش کیا جس میں آج کل کے بچے اپنے والدین کے ساتھ جو سلوک کرتے ہیں ان کا کیا انجام ہوتا ہے اس کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا۔جلسےمیں اسکول کی سطح پر منعقد ہوئے مختلف ثقافتی مقابلہ جات میں جیت حاصل کئے طلبا کے درمیان انعام تقسیم کرنے اور اول، دوم اور سوم مقام حاصل کئے طلبا کا مظاہرہ پیش کیاگیا۔

IMG_7578_-_Copy_-_Copy.JPG

پروگرام کا آغاز عویمر نعمان کی تلاوت قرآن سے شروع ہوا ، استقبالیہ کلمات اور جلسہ کی غرض و غایت صائمہ نے پیش کی ،نظامت مولانا عبد العلیم ندوی شیروری نے بحسن خوبی انجام دی ،کلمات تشکرمولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی نے ادا کیے ،طلبا کے سرپرستوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔امسال مقابلہ میں ناظرہ قرآن ،حفظِ سورۃ ، حدیث ، تقریر، اذان ،نعت ، حمد ،اسماء حسنی رکھا گیا تھا ، جس میں الحمد للہ بچو ں نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔


Share: