ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شیموگہ میں بی جے پی کے ایم ایل سی کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں حیرت انگیز طور پر شری کانت نامی شخص گرفتار

شیموگہ میں بی جے پی کے ایم ایل سی کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں حیرت انگیز طور پر شری کانت نامی شخص گرفتار

Wed, 23 Mar 2022 20:29:29    S.O. News Service

شیموگہ  :23؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز) بی جے پی ودھان پریشد کے رکن ڈی ایس ارون کو سوشیل میڈیا  فیس بُک کے ذریعے مشتاق علی  نامی اکاونٹ سے قتل کی دھمکی دی گئی تھی، سمجھا جارہا تھا کہ مسلم نوجوان نے بی جے پی لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے مگر   باگلکوٹ پولس نےمسلم   نام پر فیس بُک اکاونٹ سے  قتل کی دھمکی دینے  کے الزام میں  شری کانت نامی شخص کو  گرفتارکرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شری کانت کا تعلق بیلگام ضلع گوکاک  کے شنڈی کوربیٹ سے ہے۔  پولس نے بتایا کہ 31 سالہ  شری کانت  نے ہی مشتاق   علی نامی جعلی اکاونٹ کے ذریعے ودھان پریشد ممبر  ڈی ایس ارون کوقتل کی دھمکی دی تھی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق باگلکوٹ پولس  نے دوسرے ایک معاملے میں  شری کانت کو گرفتار کیا تھا، مگر پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اقرار کیا کہ  بی جے پی لیڈر ارون کو  نقلی اکاونٹ کے ذریعے قتل کی دھمکی بھی اسی نے دی  تھی۔ اور فیس بُک پر مشتاق علی نام سے جعلی اکاونٹ کھول کر اس طرح کا  اقدام کیا تھا۔

.یاد رہے کہ شیموگہ میں بجرنگ دل کارکن ہرشا کے قتل کے بعدودھان پریشد کے رکن ڈی ایس ارون کو  مسلم مخالف بیان  دینے کی بات کہتے ہوئے مشتاق علی کے نام سے  قتل کی دھمکی دی گئی تھی۔جس کے بعد  ارون نے اپنے پرسنل سکریٹری واگیش کے توسط سے ضلع کے  ایس پی کو شکایت دی تھی   جس کی بنیاد پر شیموگہ سی ای این  پولس تھانے  میں کیس درج  کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ  گرفتار شدہ نوجوان شری کانت کا  منشاء صاف تھا کہ پولس اس دھمکی  کو لے کر مسلم نوجوانوں کو ہراساں کرے اور مسلم نوجوانوں پر شکنجہ کسے، مگر پولس نے  معاملے کو بے نقاب کردیا اور اُس کے ہاتھ شری کانت کی گردن تک پہنچ گئے۔

بجرنگ دل کارکن ہرشا کے قتل کے بعد فیس بک پیج پر شری کانت نے لکھا تھا کہ ’ آج  صرف ایک ہندو کارکن مرا ہے۔ اگلے دنوں میں تمہارے بیوی بچے ہہمارے ٹارگیٹ ہیں‘‘۔


Share: