ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوسینا کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی: ریاستی وزیر آراشوک

شیوسینا کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی: ریاستی وزیر آراشوک

Mon, 22 Mar 2021 11:30:09    S.O. News Service

بیلگاوی،22؍مارچ (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے محصولات آراشوک نے بتایا کہ بیلگاوی میں شیو سینا کارکنوں کی غنڈہ گردی بڑھ رہی ہے، اس پرجلد ہی قابو پایا جائے گا۔ یہاں ایر پورٹ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اشوک نے اس خیال کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلگاوی میں مراٹھیوں کی اکثریت امن کی خواہاں ہے،لیکن چند مٹھی بھر افراد غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کرکے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاستی سرحد کے تحفظ کے نام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور شیوسینا کی غنڈہ گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شیوسینا پر پابندی کے تعلق سے اشوک نے کہا کہ شیوسینا ایک سیاسی پارٹی ہے،اس پر پابندی عائد کرنے قانون میں گنجائش ہے یا نہیں اس کا علم نہیں ہے۔


Share: