پتور:7/اکتوبر(ایس او نیوز)سکیولرزم ، ہندو ازم ، کمیونزم کے درمیان صحافی حضرات جرنلزم بھول گئے ہیں، ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حقیقی جرنلزم کو باقی رکھتے ہوئے اس کی صحیح پرورش کریں ۔ یہ بات پتور تعلقہ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر سنتوش کمار نے کہی۔
پتور کے دربے سچیدانند سیوا سدن میں تعلقہ جرنلسٹاسوسی ایشن کے اشتراک سے کالج طلبا کے لئے ’’جرنلزم اور تعاون ‘‘ عنوان پر منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ سرسوتی چارٹیبل ٹرسٹ کے انتظامیہ ڈائرکٹر ایس آر ستیش چندر نے صدارت کی۔ صحافی سریندر واگلے نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کے لئے ضروری ہے کہ ان کی کسی بھی رپورٹنگ سے عوام پیچیدگی کا شکار نہ ہوں، اور اپنے دائرہ میں رہتے ہوئے کسی کو ہدف ملامت نہ بناتے ہوئے رپورٹنگ کریں، الفاظ کے استعمال میں چوکنا رہیں، اور مضامین پر عبو رحاصل کریں۔ شیموگہ کے سنمتی پرتشٹھان کے مہادیوپا نےاپنا مقالہ پیش کیا ۔ عملہ شیو پرساد نے استقبال کیا، تعلقہ اسوسی ایشن کے سکریٹری اُدئیے کمار نے شکریہ اداکیا۔ ٹرسٹ کے پی آر اؤ بپن چندر نے نظامت کی۔