ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدر کے عہدے سے استعفیٰ: وزیراعلیٰ گہلوت کی اپیل پر بھی نہیں مانے راہل گاندھی،کہا،میرا فیصلہ واضح

صدر کے عہدے سے استعفیٰ: وزیراعلیٰ گہلوت کی اپیل پر بھی نہیں مانے راہل گاندھی،کہا،میرا فیصلہ واضح

Mon, 01 Jul 2019 22:47:19    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات میں ملی کراری ہار کے جھٹکے سے کانگریس پارٹی نے ابھر نہیں پائی ہے۔پیر کو پارٹی صدر راہل گاندھی کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ملاقات کی۔اس سے پہلے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے انہیں منانے کی کوشش کی تھی، لیکن راہل ماننے کو تیار نہیں ہیں۔راہل کا کہنا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واضح کر چکے ہیں، جسے آپ جانتے ہیں۔غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ہوئی پہلی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہی راہل گاندھی نے پارٹی صدر عہدے سے استعفیٰ کی پیشکش کر دی تھی اور وہ تبھی سے اسی بات پر اڑے ہوئے ہیں۔گہلوت نے لکھا تھا کہ موجودہ وقت میں صرف وہ (راہل) ہی کانگریس کی قیادت کر سکتے ہیں،ملک اور ہم وطنوں کے تئیں ان کا عزم بے مثال ہے۔لیکن راہل گاندھی کے جواب سے لگتا ہے کہ وہ ماننے کے موڈ میں نہیں ہیں اور استعفیٰ دینے کی اپنی بات پر اڑے ہی رہیں گے۔گزشتہ دنوں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ میرے استعفیٰ دینے کی پیشکش کرنے کے بعد بھی کوئی لیڈر استعفیٰ دینے اور ہار کی ذمہ داری لینے سامنے نہیں آیا تھا،جس کے بعد کانگریس پارٹی میں بھونچال آ گیا تھا اور سینکڑوں عہدیداروں نے اپنا استعفیٰ سونپ دیا تھا،تاہم ان میں کوئی بھی قومی سطح کا چہرہ شامل نہیں تھا۔ہر کوئی استعفیٰ دیتے وقت صرف اتنا کہہ رہا تھا کہ شکست کی ذمہ داری ان کی ہے تو وہ استعفیٰ دے رہے ہیں،اب راہل گاندھی استعفیٰ نہ دیں۔آپ کو بتا دیں کہ راجستھان میں کانگریس 25 میں 0، مدھیہ پردیش میں 29 میں سے صرف ایک (چھندواہ) کی سیٹ ہی جیت پائی تھی۔


Share: