ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ضلع وقف دفتر کودوبارہ کاروارمنتقل کرنے کا مطالبہ؛ نہ کئے جانے پر بڑے پیمانے پر ہوگا احتجاج : ضلع مسلم لیڈران کے اجلاس کا متفقہ فیصلہ

ضلع وقف دفتر کودوبارہ کاروارمنتقل کرنے کا مطالبہ؛ نہ کئے جانے پر بڑے پیمانے پر ہوگا احتجاج : ضلع مسلم لیڈران کے اجلاس کا متفقہ فیصلہ

Tue, 24 Oct 2017 18:20:36    S.O. News Service

کاروار:24/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ضلع وقف دفتر پہلے کی طرح ضلع کے مرکزی مقا م کاروارمیں  واپس لایا جائے ، اس سلسلے میں ضلع نگراں کاروزیر اور کاروار حلقہ کے رکن اسمبلی کو کامیاب کوشش کرنی چاہئے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو مجبورا ہمیں احتجاج کرنا ہوگا۔ اس بات کا انتباہ  کاروار میں مسلم تنظیموں اور ذمہ داروں کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ کو  دیا ہے۔

شہر کے کنڑا بھون میں منعقدہ ضلع مسلم اداروں کے نمائندوں کے اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ لئے جانےکی سماجی کارکن اکرم خان نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔ پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ ضلع کے مرکزی مقام پر موجود ضلع وقف دفتر کوکچھ مہینے پہلے سرسی منتقل کرنا ناانصافی ہے۔ضلع مسلمانوں کے پیش نظر ضلع دفتر کو ضلعی مقام پر ہونا چاہئے اس کو ایک تعلقہ مقا م پرلے جاناکوئی خوش آئند بات نہیں ہے۔ اس سلسلے میں مسلم طبقہ کے لیڈران خود ضلع نگراں کاروزیر دیش پانڈے سے مل کر اپیل سونپ کر کئی ماہ گزرگئے، اسی طرح رکن اسمبلی ستیش سئیل سے بھی باربار درخواست کی گئی ۔وزیر موصوف نے کاروار میں ایک الگ سے دفتر کھولنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیاگیا ہے۔ کاروار میں وقف بورڈ دفتر کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے 2کروڑ روپئے ڈی سی دفتر کو امداد منظور کی گئی ہے۔ اتنا سب کچھ ہوتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے ضلع دفتر کو کاروار سے سرسی منتقل کیا جانا صحیح نہیں ہونے کا سماج کے ذمہ داروں نے خیال ظاہر کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے وقف بورڈ میں جاری رشوت خوری کی بھی جانچ کرنےکا مطالبہ کیا۔

اجلاس کی صدارت بابو شیخ نے کی۔ کاروار کے سنی مسلم اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری امتیاز بخاری ، ضلع بورڈ کے نائب صدر شیخ علی جناب، ضلع وقف بورڈ کے ممبران مقبول شیخ، نذیر یو شیخ، سماجی کارکن اکرم خان وغیرہ نے اجلاس میں اپنے خیالات کااظہار کیا۔آئندہ دنوں میں رکن اسمبلی ستیش سئیل کی قیادت میں مسلمانوں کا ایک وفد ضلع نگراں کاروزیر سےملاقات کئے جانے کافیصلہ لیاگیا ۔ عبدالوہاب بانسوری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ جیلانی ساگر، رفیق ہدارڈانڈیلی، کاروار لائنس کلب کے صد ر الطاف شیخ، موظف استاد اے ڈی ملا، ہارون شیخ، کڈواڑ مسجد کے صدر سلیم سید، کاروار تعمیر بینک کے ڈائرکٹر کریم شیخ، سداشیو گڑھ جامعہ مسجد کے صدر مراد شیخ، سنکیری مسجد کے سید وہاب، کڈواڑ درگا کمیٹی کے سید اقبال، آصف شیخ ڈانڈیلی، کمٹہ سنی نورانی مسجد کے سید یوسف اور ضلع کے مختلف مقامات سے کئی ایک لیڈران شریک تھے۔


Share: