ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضمانت کی منظوری نئی غلطی کے ارتکاب کاپروانہ نہیں ہوتا، ضمانت حاصل کرنازیرسماعت ملزم کا حق نہیں ہے:ہائی کورٹ

ضمانت کی منظوری نئی غلطی کے ارتکاب کاپروانہ نہیں ہوتا، ضمانت حاصل کرنازیرسماعت ملزم کا حق نہیں ہے:ہائی کورٹ

Tue, 29 Dec 2020 11:39:40    S.O. News Service

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس او نیوز) عدالتوں کی جانب سے ملزموں کوملنے والی ضمانت اورپیشگی ضمانت نئی غلطیاں کرنے کا پروانہ نہیں ہوتیں۔ جرائم کے مختلف معاملات میں ملوث ہونے والے ملزموں کوانتباہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ باتیں کہی ہیں۔

اے ٹی ایم مشین میں بینک صارفوں کے کارڈ نمبر اور پاسورڈکی جانکاری حاصل کرنے کے مقصد سے اے ٹی ایم میں اسکیمرنصب کرنے کے معاملہ میں ملوث غیرملکی خاتون کی عرضی ضمانت منظورکرتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ انتباہ دیا۔25فروری 2020ء کی رات 10بجے صرف دس منٹ کے دوران رام نگرم ضلع کے بڈدی کی رہائشی پوترانامی خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے 90ہزارروپے (اے ٹی ایم سے)ڈراہونے کا مسیج آیا۔اس بارے میں پوترانے رام نگرکے خصوصی سائبرپولیس تھانہ میں شکایت درج کروائی تھی۔شکایت درج کرتے ہوئے پولیس نے جب تفتیشی کارروائی شروع کی اس وقت پولیس نے پتہ لگایاکہ جعلی اے ٹی ایم کارڈسے 90ہزارروپے ڈراکئے گئے ہیں۔

اس معاملہ میں اسٹوڈنٹ ویزاپر ہندوستان آنے والی اوریلہنکا کے وینکٹ ونگس،رائل اپارٹمنٹ میں رہائش پذیرالوکاسانڈرااوریواکوپولیس نے گرفتار کیا تھا۔ غیرملکی ملزمہ کی جانب سے کورٹ میں مقدمہ لڑنے والے وکیل نے کہاکہ ملزم غیرملکی ہے،اس کا پاسپورٹ ودیگردستاویز پولیس نے ضبط کرلیاہے۔اب اس طالبہ نے تفتیش اورتحقیق میں تعاون کرنے کا اراہ ظاہرکیاہے۔ اس لیے ا س لڑکی کی ضمانت کی عرضی منظورکی جائے۔

وکیل نے کہاکہ اس معاملہ میں ضمانت دئے جانے کی گنجائش موجود ہے۔اس پراعتراض کرتے ہوئے پراسکیوشن کے وکیل نے کہاکہ یہی ملزمہ دھوکہ دہی کے دیگرمعاملات میں بھی ملوث ہے اس لیے اس کی ضمانت کی عرضی منظورنہ کی جائے۔دونوں وکیلوں کی جرح کے بعدہائی کورٹ نے کہاکہ ضمانت دئے جانے کی گنجائش والے جرم کے بہانہ یہ نہ سمجھاجائے کہ وہ ضمانت حاصل کرنا ملزم کا بنیادی حق ہے۔ایسے معاملات میں ضمانت دئے جانے وقت اس بات پربھی غور کیاجاتاہے کہ اس ضمانت سے سماج میں کیااثرات مرتب ہونے والے ہیں۔


Share: