ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / طبی خدمات کے منصوبہ ’’لائف لائن ایکسپرس‘‘ کوپہلے دن ہی ضلع کے مختلف مقامات سے بہتر رسپانس

طبی خدمات کے منصوبہ ’’لائف لائن ایکسپرس‘‘ کوپہلے دن ہی ضلع کے مختلف مقامات سے بہتر رسپانس

Tue, 02 Aug 2016 20:33:47    S.O. News Service

بھٹکل:2/اگست(ایس او نیوز)دی ایمریٹس ائیر لائن اور کرناٹکاحکومت کے اشتراک سے امپیاکٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دنیا کا پہلا موبائیل اسپتال ’’لائف لائن ایکسپرس‘‘ کی طبی خدمات حاصل کرنےپہلے دن ہی ضلع کے مختلف علاقوں سے اچھا رسپانس ملاہے۔

منگل سے آنکھوں کی جانچ اور آپریشن کا کام شروع ہواہے، پہلے دن ہی 347لوگوں نے اپنا درج کرایا ہے۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسپتال پہنچ کر اسپتال عملے کے تعاون سے مریضوں کے ضروری انتظامات کئے۔ کاروار، انکولہ ، کمٹہ سے بھی کچھ لوگ ریل کے ذریعے بھٹکل پہنچے تو انہیں سرکاری اسپتال پہنچنے میں دقت پیش آنے کی بات کہی جارہی ہے۔ تحصیلدار وی این باڈکر ، صحت عامہ کے افسر ایریا دیواڑیگا جائے وقوع پر موجود رہتے قتوں کو دور کرکے عوام کو آسانی فراہم کی۔


Share: