ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عالمی بازار میں خام تیل میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، مگر ملک میں سولہویں روز بھی پٹرول-ڈیزل ریکارڈ سطح پر برقرار

عالمی بازار میں خام تیل میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، مگر ملک میں سولہویں روز بھی پٹرول-ڈیزل ریکارڈ سطح پر برقرار

Sat, 20 Nov 2021 13:17:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بین  الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نےآج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کو ئی کمی نہیں کی۔ دارالحکومت دہلی مسلسل سولہویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام ———— پٹرول (روپے/لیٹر) ———— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 103.97 ————— 86.67

ممبئی ————— 109.98 ————— 94.14

چنئی ————— 101.40 ————— 91.43

کولکاتا ————— 104.67————— 89.79


Share: