ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عام آدمی پارٹی نے راجیو گاندھی کا بھارت رتن ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا

عام آدمی پارٹی نے راجیو گاندھی کا بھارت رتن ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا

Sat, 20 Aug 2016 21:14:32    S.O. News Service

نئی دہلی 20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی نے راجیو گاندھی کے ایک پرانے بیان کی مخالفت کی ہے۔بیان کا ویڈیو سامنے آتے ہی پارٹی رہنماؤں کاسخت رد عمل دیکھنے ملی ہے۔عام آدمی پارٹی نے بیان کو سکھوں کے خلاف بتاتے ہوئے، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ راجیوگاندھی کو دیاگیا بھارت رتن واپس لیا جائے۔پنجاب سے عام آدمی پارٹی کی سیٹ پر الیکشن لڑنے جا رہے ہیں ایچ ایس پھلکا نے حکومت کے ساتھ ٹویٹ پر اپیل کی اور کانگریسی رہنماؤں کو نشانے پر لیتے ہوئے لکھا کہ ایسا وزیر اعظم جوہزاروں معصوم لوگوں کے قتل کو صحیح ٹھہرا رہا ہو، اس کا بھارت رتن واپس لیا جانا چاہئے۔دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے لیڈرکماروشواس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’مذہب پرمر مٹنے کیلئے ہمیشہ تیار،متحرک اوربہادرسکھ قوم کے1984کے ظالمانہ قتل عام پر اس وقت کی کانگریس حکومت کی شرمناک خاموشی اور اس وقت کا راجیو گاندھی کا شرمناک بیان، کہ’’ایک بڑا درخت گرتا ہے تو زمین ہلتی ہی ہے،بہت بڑی بے شرمی تھی‘‘۔کمار وشواس نے کانگریسی لیڈروں کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی بے شرمی ہے آج کانگریس کے رہنماؤں کے ذریعہ اسی بیان کو دوبارہ پروپیگنڈے جانا، یہ واقعی میں بہت نفرت آمیزہے۔اپنے ہی باپ داداکی طرف سے ملک کو دیئے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے، اس پر نمک چھڑکنے والی’’ غیر انسانی اور گھمنڈی‘‘ کانگریس کیلئے یہ بیان تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ظاہر ہے عام آدمی پارٹی پنجاب میں اقتدار کی زمین تلاش رہی ہے۔ایسے میں پارٹی سکھوں سے منسلک کسی بھی صورت میں، سیاست کرنے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے۔


Share: