سپریم کورٹ لے گاجائزہ،بڑی بینچ کوبھی بھیجاجاسکتاہے معاملہ،بیانات پرپابندی سے عدالت عالیہ کاانکار
نئی دہلی29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اب سپریم کورٹ یہ فیصلہ کرے گا کہ عدالت کس حد تک مسلم پرسنل لاء میں مداخلت کر سکتی ہے، اور کیا اس کے کچھ دفعات سے شہریوں کے آئین کی طرف سے فراہم کردہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔چیف جسٹس نے بدھ کو کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوں گے، اس لئے عدالت کو اس قانونی دفعات دیکھنا ہو گا، اور اگر کچھ مسائل پر تحقیقات ضروری ہوں گی تو معاملے کو بڑی بنچ میں بھیجا سکتا ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ پر ہو رہی ٹی وی ڈبیٹ پر روک لگانے سے بھی انکار کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی کو اپنا شو چلانا ہے، جس میں آپ بھی حصہ لے سکتے ہیں، لیکن سپریم کورٹ ان شو سے متاثر نہیں ہوتا۔دراصل چار الگ الگ درخواستوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یہ باتیں کہیں، جبکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں سارے قانونی پہلو دیکھے جانچے ہیں اورفیصلے بھی آ چکے ہیں، اس لئے سپریم کورٹ کو معاملے میں سماعت کرنی ہی نہیں چاہیے۔وہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے فریق بننے کے بعدعدالتی مداخلت کی مخالفت کی ہے ۔بورڈ نے سپریم کورٹ میں داخل حلف نامے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے میں دخل نہیں دینا چاہئے کیونکہ یہ پارلیمنٹ کا بنایا قانون نہیں ہے۔مسلم پرسنل لاء بورڈتعددازدواج اورعدالتی مداخلت سمیت تمام پہلوؤں پرپوری تیاری کے ساتھ کیس لڑنے کی تیاری میں ہے۔تاہم اس معاملے میں مرکزی حکومت نے اب تک سپریم کورٹ میں کوئی جواب داخل نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق حکومت اس معاملے میں عدالت سے کچھ اور وقت مانگ سکتی ہے کیونکہ معاملہ حساس ہے اور وہ اس پر سوچ سمجھ کر اپنا موقف رکھنا چاہتی ہے۔
پہلی عرضی طلاق ثلاثہ کو چیلنج کرنے کے لئے دائر کی گئی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اورخواتین واطفال کی بہبودکی وزارت سے جواب طلب کیا تھا۔ایک مسلمان عورت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کہا تھا کہ ان کے شوہر نے تین بار طلاق بولنے محض سے اسے طلاق دے دیا، جو اس کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔دراصل مسلم پرسنل لاء میں موجود’’تین طلاق‘‘اور ایک بیوی کے رہتے دوسری عورت سے شادی(تعددازدواج) کے معاملے میں سپریم کورٹ کی جسٹس اے آر دوے کی بنچ نے اپنے حکم میں چیف جسٹس سے معاملے پر خود ہی نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کرنے کیلئے کہا تھا۔بنچ نے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس پر کوئی قدم اٹھائے جائیں۔وہیں میڈیا اور دیگر عوامی جگہوں پر ٹرپل طلاق کے معاملے پربحث پر روک لگانے کیلئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مطالبہ کیاگیا تھاکہ ٹرپل طلاق کو لے کرآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ میڈیا اور دیگر مقامات پر بیان دے رہا ہے ، اس پر روک لگائی جائے۔فیض نے کہا کہ بورڈصرف ایک سوسائٹی ہے، اور لوگوں کے حقوق کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔یہاں معاملہ خواتین کے حقوق سے منسلک ہے۔رمضان مہینہ شروع ہو گیاہے،اور اس ماہ میں مسلمانوں کا مذہب پر یقین بہت بڑھ جاتا ہے، سو، ان دنوں امام اور قاضی مسلم کمیونٹی پر مؤثر رہتے ہیں۔ایسے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلم کمیونٹی کو کہہ سکتا ہے کہ ٹرپل طلاق کو منسوخ کرنے کامطالبہ بی جے پی حکومت کی طرف سے ہوا ہے۔ فیض نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ٹرپل طلاق قرآن کے تحت دینے والی طلاق کے تحت نہیں آتا۔