ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / فرانس گروپ میں سرفہرست، البانیہ کی یورو چمپئن شپ میں تاریخی جیت

فرانس گروپ میں سرفہرست، البانیہ کی یورو چمپئن شپ میں تاریخی جیت

Mon, 20 Jun 2016 23:09:26    S.O. News Service

للی، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یورو 2016کے میزبان فرانس نے اتوار کو للی میں سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ڈرا کھیل کر گروپ اے میں سب سے اوپر مقام حاصل کیا جبکہ مخالف ٹیم بھی اس فٹ بال چمپئن شپ کے ناک میں جگہ بنانے کامیاب رہی۔اس درمیان البانیہ نے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں تاریخی پہلی جیت درج کی جب ٹیم نے لیون میں الموردا سادکو کے گول کی مدد سے رومانیہ کو 1-0سے شکست دی۔البانیہ کو اب انتظار کرنا پڑے گا کہ وہ تیسرے مقام پر رہنے والی سب سے بہترین ٹیموں میں سے ایک کے طور پر ناک میں داخل ہے یا نہیں۔سوئٹزرلینڈ نے بھی پہلی بار یورپی چمپئن شپ کے ناک مرحلے میں جگہ بنائی۔فرانس کے کوچ نے میچ کے بعد کہا کہ ہمیں موقع ملے لیکن دو بار شاٹ بار سے ٹکرا گئے،ہمارا مقصد گروپ میں پہلا مقام حاصل کرنا تھا اور ہم نے ایسا کیا تو ہمارا مشن مکمل ہوا۔
سرفہرست رہنے والے فرانس کو 26جون کو لیون میں گروپ سی، ڈی یا ای میں تیسرے مقام پر رہنے والی ٹیم سے بھڑناہوگا جبکہ اس سے ایک دن پہلے سینٹ ایٹنی میں سوئٹزرلینڈ کا سامنا جرمنی، پولینڈ یا شمالی آئرلینڈ سے ہوگا۔اس سے پہلے البانیہ کی ٹیم پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد پہلی بار یورپی چمپئن شپ میں حصہ لیتے ہوئے جلد باہر ہونے کے دہانے پر تھی لیکن ایف سی زیورخ کے فارورڈ سادکو نے لیڈین میم شاج کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گول کیپر سپریان تاتاروسان کو چھکاتے ہوئے گول داغ کر ٹیم کو فتح دلا دی۔سادکو نے 43ویں منٹ میں گول کیا لیکن رومانیہ کی ٹیم باقی میچ میں کافی کوشش کے باوجود برابری کا گول نہیں داغ پائی۔اس ہار کے ساتھ رومانیہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔


Share: