ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فریدآباد، گروگرام میٹرو منصوبہ کی منظوری

فریدآباد، گروگرام میٹرو منصوبہ کی منظوری

Tue, 25 Dec 2018 12:08:33    S.O. News Service

فرید آباد،25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے فرید آباد کے لوگوں کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے فریدآباد ۔ گروگرام کے درمیان زیر التوا خصوصی میٹرو منصوبہ کو منظوری دے دی ہے۔ اس کی اطلاع پیر کو مرکزی وزیر مملکت اور فرید آباد کے ایم پی کرشن پال گوجر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔ فرید آباد سے گروگرام تک اس پروجیکٹ پر قریب 5900 کروڑ کی لاگت آئے گی، جس کی ڈی پی آر چھ ماہ میں تیارہوجائے گی۔ اس لائن پر مارچ، 2021 سے میٹرو بلیٹن ہونے کا امکان ہے۔ گوجر نے بتایا کہ اس بارے میں مرکزی حکومت کے شہری ترقی کی وزارت کی جانب سے 13 دسمبر کو اس منصوبے کی منظوری کا خط ان کے پاس آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فریدآبادکے باٹا چوک اسٹیشن سے گڑگاؤں تک سات اسٹیشن بنائے جائیں گے۔اس میٹرو منصوبے کی لمبائی 30.38 کلومیٹر کی ہوگی اور یہ مکمل طور پر ایلیوٹیڈہوگی۔ 


Share: