سری نگر، 28 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیرکے ضلع شوپیان کے گنو پورہ نامی گاؤں میں فوج کے ہاتھوں2جواں سال نوجوانوں کی ہلاکت اور 9دیگرکومضروب کردینے کے خلاف وادی کشمیرمیں اتوار کو مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر رہی۔واضح رہے کہ فوجی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز گنوپورہ شوپیان میں احتجاجی نوجوانوں پر اپنی بندوقوں کے دھانے کھول کر دو جواں سال نوجوانوں کو ہلاک جبکہ 9دیگر کو زخمی کردیا۔مہلوک نوجوانوں جاوید احمد بٹ اور سہیل جاویدلون کی عمر 20سے 25برس کے درمیان تھی۔