ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیاض مُلّا بھٹکل میونسپل اسٹائنڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب

فیاض مُلّا بھٹکل میونسپل اسٹائنڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب

Sun, 31 Jan 2021 10:02:52    S.O. News Service

بھٹکل 31 جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل ٹاون میونسپل کونسل میں  فیاض مُلّا اسٹائنڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب ہوئے ہیں، موصوف قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی حمایت سے اس عہدہ کے لئے پہلے ہی نامزد ہوئے تھے، سنیچر کو میونسپالٹی میں منعقدہ  میٹنگ میں وہ   بغیر کسی مخالفت کے اسٹائنڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب ہوئے۔

شام   قریب 5 بجے  میونسپل صدر پرویز قاسمجی کی صدارت میں  منعقدہ   اسٹائنڈنگ کمیٹی کے چیرمین کے انتخاب کے لئے کونسلر عبدالعظیم  محتشم نے فیاض مُلا کا نام پیش کیا،  رگھویندرا شیٹھ اوراسماعیل اِمشاد مختصر نے ان کی تائید کی، جس کے ساتھ ہی فیاض مُلا   بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

یاد رہے کہ سماجی کارکن فیاض مُلّا  تکیہ اسٹریٹ ، غوثیہ اسٹریٹ اور اسی کےا طراف کے علاقوں پر مشتمل  وارڈ نمبر 20  کے کونسلر  ہیں، میونسپالٹی  میں کونسلر کی حیثیت سے یہ ان  کی تیسری میعاد ہے۔ اسٹائنڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب ہونے پر  کونسلروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا ہار پہنایا۔ اس موقع پر  میونسپالٹی کے نائب صدر قیصر محتشم،  کونسلرس  محی الدین الطاف کھروری، فرزانہ یونس خان، آسیہ نداء سدی باپا،  زرّین عبدالباسط گولٹے،  اورپریا فرنڈیس سمیت میونسپالٹی کے چیف آفسر  دیوراج ، ہیلتھ آفسر سوجیا سومن  ودیگر آفسرس  بھی  موجود تھے۔


Share: